بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

نگراں حکومت کے لیے اپوزیشن کومل بیٹھ کربات کرنی چاہیے‘ نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت پراتفاق رائے ہوا تو ہماری پارٹی سپورٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے بابرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ نگراں حکومت کے لیے اپوزیشن کومل بیٹھ کربات کرنی چاہیے۔

نوازشریف نے کہا کہ نگراں حکومت پراتفاق رائے ہوا تو ہماری پارٹی سپورٹ کرے گی، نگراں حکومت میں کیا ہونا چاہیے کیا نہیں اس پربات ہونی چاہیے، نگراں سیٹ اپ حکومت اوراپوزیشن کا کام ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاست دانوں کوبیٹھ کرنگراں حکومت پراتفاق کرنا چاہیے، نگراں حکومت کے اختیارات پربات کرنی چاہیے۔

دوسری جانب مریم نوازنے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جانے کی درخواست دی، اب عدالت نے فیصلہ کرنا ہے، بیماری کسی کوبھی ہوسکتی ہے، کسی پربھی ایسا وقت آسکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازکی سرجری یا تھراپی کا فیصلہ ہوناہے، ڈاکٹراسی حوالے سے میاں صاحب سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔


ایٹمی دھماکے، دہشت گردی ختم کرنے والا آج عدالت میں بیٹھا ہے‘ نوازشریف


خیال رہے کہ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ اقامے کوبنیاد بنا کروزارتِ عظمیٰ اورپھرپارٹی صدارت سے ہٹایا گیا، اب اسی فیصلےکو بنیاد بنا کرتاحیات نا اہل کرنے کی سوچ رہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں