اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا نہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی مریم نواز سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا، مشکل وقت کے بعد آسانی آتی ہے۔
ٹویٹ میں انکا مزید کہنا تھا کہ لوہا آگ میں تپ کرمضبوط بنتا ہے، پاکستان کے لئے لڑنا اہم ہے، کسی نہ کسی کو تو پاکستان کے لئے لڑنا تھا۔
Hard times lead to greatest moments. Strongest steel is forged in the hottest fires. It’s worth fighting for. Someone had to,for Pakistan🇵🇰 https://t.co/e875qpyq7Y
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 22, 2018
اس سے قبل مریم نواز نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ نواز شریف، ہمیں آپ پر فخر ہے! آج جب عدالت سے والدہ کی عیادت کے لیے اپنے اور اپنے والد کے لیے استثیٰ مانگا تو نیب نے کہا کہ پورے خاندان کاوہاں ہونا ضروری نہیں۔
نواز شریف، ہمیں آپ پر فخر ہے! https://t.co/Wxh1aEGc3M
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 22, 2018
آج جب عدالت سے والدہ کی عیادت کے لیے اپنے اور اپنے والد کے لیےایک ہفتہ کے استسنا مانگی تو نیب نے کہا کہ پورے خاندان کاوہاں ہونا ضروری نہیں! pic.twitter.com/XMlljr6BzH
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 22, 2018
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانے کی درخواست دی،اب عدالت نےفیصلہ کرنا ہے، بیماری کسی کوبھی ہوسکتی ہے،کسی پر بھی ایسا وقت آسکتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا تھا کہ ڈاکٹرز نوازشریف کا انتظار کر رہےہیں، بیگم کلثوم نواز کی سرجری یا تھراپی کافیصلہ ہوناہے، ڈاکٹر اسی حوالے سے میاں صاحب سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔