8.7 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

شیری رحمان، سینیٹ کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پہلی خاتون  وزیر اعظم  اور پہلی خاتون  اسپیکرکے بعد پیپلزپارٹی نے ایک اور  اعزاز  اپنے نام کر لیا. شیری رحمان سینیٹ کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر مقرر ہوگئیں.

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرمقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا. وہ سینیٹ کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر ہیں. شیری رحمان نے ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

[bs-quote quote=”امید ہے کہ جمہوریت کے سفر میں سب ساتھ چلیں گے اور مشکلات کا مقابلہ کریں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شیری رحمان” author_job=”سینئر رہنما، پیپلزپارٹی” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/SherryRehamn60x60.jpg”][/bs-quote]

- Advertisement -

اس موقع پر شیری رحمان نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاول بھٹو  اور آصف علی زرداری کا ساتھ دینے اور ان پر بھروسا کرنے کے لیے شکریہ گزار ہیں.

انھوں نے کہا کہ ہم تمام چیلنجز سے مل کرنمٹیں گے، مجھے سب ہی نے سپورٹ کیا، فاٹا، بلوچستان اور  خیرپختون خواہ میں‌ جس جس پارٹی نے ساتھ دیا، ان کا کادل سےشکریہ اداکرتی ہوں.

سینیٹ کی نو منتخب اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جمہوریت کے سفر میں سب ساتھ چلیں گے اور مشکلات کا مقابلہ کریں گے. انھوں‌ نے امید ظاہر کی کہ انھیں‌ جمہوریت کے اس سفر میں سب کا تعاون حاصل رہے گا.

تجزیہ کاروں کے مطابق سینیٹ انتخابات میں‌ پیپلزپارٹی رہنما کا اپوزیشن لیڈر بنانا حکومتی اتحاد کے لیے ایک اور دھچکا ہے.

یاد رہے کہ 12 مارچ کو معنقد سینیٹ الیکشن میں‌ حکومت اتحاد کو  چیئرمین اور ڈپٹی دونوں‌ نشستوں‌ پر  اپوزیشن اتحاد سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.

صادق سنجرانی راجا ظفر الحق کے 46 ووٹوں‌ کے مقابلے میں‌ 57 ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ، جب کہ سلیم مانڈوی والا عثمان کاکٹر 44 ووٹوں کے مقابلے میں‌ 54 ووٹ لے کر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے تھے.


سینیٹ انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد


میرصادق سنجرانی : شکایات سیل کے سربراہ سے چیئرمین سینیٹ تک


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں