ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی معاشی شہ رگ ہے، کسی کو یہ شہ رگ کاٹنے نہیں دیں گے: مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے، کسی کو یہ شہ رگ کاٹنے نہیں‌ دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے ان خیالات کا اظہار مزار قائد پر منعقدہ اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کسی کو شہر پر قبضے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملک کوعلاقائی، صوبائی تعصبات نے ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے، ہمیں ان سے خود کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہوگا.

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اپنا غلام نہیں بنا سکتی، ہم اکائیوں اور صوبوں کو ان کے وسائل کا مالک بنانا چاہتے ہیں، کراچی کو ملک کے معاشی ڈھانچے میں‌ مرکزی حیثیت حاصل ہے.


ایک دوسرے کو کرپٹ کہنے والے سینیٹ الیکشن میں ایک ہوگئے، فضل الرحمان


اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے اسلام زندہ باد کانفرنس کے انعقاد پرعوام اور انتظامیہ کو کو خراج تحسین پیش کیا.

قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما عبدالغفور حیدری نے اسے کراچی کا ریفرنڈم قرار دیا.انھوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں سندھ کا وزیراعلیٰ جمعیت سے ہوگا.

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کا مشترکہ اجلاس ہوا تھا، جس میں مولانا فضل الرحمان کو اتحاد کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔ انتخاب کے بعد انھوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو یکساں حیثیت حاصل ہوگی۔


مولانا فضل الرحمان ایم ایم اے کے صدر منتخب


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں