دبئی: بیوی کو قتل کرنے سے متعلق کیس میں متحدہ عرب امارات کی عدالت نے گلف نیوز کے سابق برطانوی ایڈیٹر کو دس سال کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق سابق گلف نیوز ایڈیٹر ’فرانسی میتھیو‘ نے اپنی بیوی ’جین میتھو‘ کو 2017 میں قتل کیا تھا، دونوں کے درمیان ہمیشہ سے تنازعات رہتے تھے، تاہم عدالت نے فرانسی میتھیو کو قتل کے جرم میں دس سال کی سزا سنا دی ہے۔
دبئی عدالت کے جج فہد الشمسی کی سربراہی میں قتل سے متعلق فیصلے کی سماعت ہوئی، کمرہ عدالت میں ملزم کے وکیل علی الشمسی بھی موجود رہے تاہم وکیل نے جج کے فیصلے کو نا مانتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل اور قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں خاتون کو بے وقوف بنانے والا جعلی عامل گرفتار
دوسری جانب مقتول کے بھائی ’پیٹر میننگ‘ نے عدالتی فیصلے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہن کے قتل کے بعد پورا خاندان شدید رنجم و غم میں مبتلا ہے، قاتل کے خلاف واضح ثبوت موجود ہیں اس کے خلاف سخت سے سخت فیصلہ ہونا چاہیے تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی جب ہم قاتل کے گھر پہنچے تو ان کی اہلیہ مردہ حالت میں پائی گئیں، پوچھے گئے سوال پر مقتول کے شوہر نے کہا کہ گھر میں ڈاکو گھس آئے تھے مذامت کرنے پر انہوں نے میری بیوی کو قتل کیا ہے۔
دبئی: بچے سے زیادتی‘سوڈانی شخص کو دو سال کی قید
پولیس کی جانب سے جب موثر کارروائی کی گئی اور کیس کی سماعت عدالت میں ہوئی تو حقیقت سامنے آگئی، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتول اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتی تھی لیکن ان کے شوہر اس پر راضی نہ تھے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔