تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

روس کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی‘ ہلاکتوں‌ کی تعداد 64 ہوگئی

سائبیریا: روس کے شہرکیمیروو کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 64 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سائیبریا کے شہر کیمروو کے شاپنگ سینٹر میں مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے عمارت کے اس حصے میں آگ لگی جہاں سینیما ہالزموجود تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق جب سینیما ہالز میں آگ لگی اس وقت بہت سے افراد فلم دیکھ رہے تھے، آتشزدگی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا جبکہ حکام نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے اور وہاں موجود لوگوں کی تلاش کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم شاپنگ سینٹر میں بہت سی آتش گیر اشیا موجود ہیں جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کیمیروو روس کے دارالحکومت ماسکو کے مشرق میں 3 ہزار 500 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پرکوئلہ پیدا کرنے والا اہم علاقہ ہے۔

خیال رہے کہ کیمیروو میں 2013 میں اس شاپنگ سینٹر کا افتتاح ہوا تھا، اس میں سینیما ہالز کے علاوہ ریستوران، ایک ساؤنا باتھ، باؤلنگ ایلی اور بچوں کا ایک چڑیا گھربھی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -