بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مہمند ایجنسی اور ڈی جی خان میں رینجرز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

مہمند ایجنسی: فاٹا کے ضلعے مہمند ایجنسی اور ڈیرہ غازی خان میں رینجرز کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مہمند ایجنسی اور ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے ناکام بنا دیے،  رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک کردیے، مارے گئے دہشت گردوں سے راکٹ لانچر، ریمورٹ کنٹرول بم، خود کش جیکٹس، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور میں رینجرز کی جانب سے جب آپریشن کا آغاز کیا گیا تو رینجرز کو دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی اس دوران فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جبکہ جوابی کارروائی سے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ڈی جی خان میں رینجرز کی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب مہمند ایجنسی میں قانون نافذ کرنے والوں نے کارروائی کر کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا، مارے گئے دہشت گردوں میں سے دو کی شناخت ہوچکی ہے، جن میں حق نواز اور اس کا ساتھی محسن شامل ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 6 مارچ کو پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔

مہمند ایجنسی: پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملہ‘ 5اہلکار شہید‘ 10دہشت گردہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 17 فروری کو ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز اورایلیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے تھے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں