جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ فٹبال کے میدان میں اتر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جمیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مقبول اور تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے اپنے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے فٹبال کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی یوسین بولٹ اب جرمن فٹبال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیتے نظر آئیں گے، فٹبال کلب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جرمن فٹبال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کلب کی جانب سے ایک خصوصی ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں اولمپئین ایتھیٹ یوسین بولٹ بحیثیت ٹرینر اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یوسین بولٹ نے برطانوی شہزادے ہیری کا دوڑنے کا چیلنج قبول کر لیا

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ڈورٹمنڈ اور یوسین بولٹ کی مشترکہ اسپانسر کمپنی ’پوما‘ کی مدد سے اس پبلک ٹریننگ سیشن کا انعقاد عمل میں آیا، مذکورہ خصوصی سیشن کے پہلے مرحلے میں یوسین بولٹ کو دیکھنے کے لیے ان کے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے بیان میں یوسین بولٹ نے سیشن سے متعلق انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور اگلے مرحلے کے لیے فٹبال کھلاڑیوں کو تیار رہنے کی بھی تلقین کی۔

یوسین بولٹ نےریو اولمپکس میں تیسرا طلائی تمغہ جیت لیا

یاد رہے کہ ایک سو اور دو سو میٹر کی دوڑ میں عالمی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے اولمپیئن ایتھلیٹ یوسین بولٹ گزشتہ سال ریس کے عالمی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، واضح رہے کہ وہ کرکٹ کے مداح بھی ہیں جبکہ فٹبال میں وہ برطانوی کلب مانچینسٹر یونائیٹڈ کے پرستار ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں