جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

مخالفین کی تنقیدکی پرواہ نہیں،آخری سانس تک خدمت کرنا چاہتا ہوں، شہبازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اعلی‌ٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست کا محور صرف عوام کی خدمت ہے، مخالفین کی تنقیدکی پرواہ نہیں،آخری سانس تک خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی‌ٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی تنقیدکی پرواہ نہیں،آخری سانس تک خدمت کرنا چاہتا ہوں، بے بنیاد الزام تراشی کو خاطر میں لائے بغیرترقی کاسفر جاری رہے گا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا محور صرف عوام کی خدمت ہے، ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ مخالفین ن لیگ کےترقیاتی ایجنڈے سے ہمت ہار چکے ہیں ، پاکستان کے عوام حقیقی سیاسی قیادت کو پہچاننے کا شعور رکھتے ہیں۔


مزید پڑھیں : ملکی دولت کو امانت جان کر دن رات منصوبوں کو مکمل کیا، شہباز شریف


یاد رہے چند روز قبل بھی وزیر اعلی‌ٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں صبح سے رات تک پنجاب کی خدمت میں لگا رہتا ہوں، کرپشن کی ہے، تو نیب رپورٹ سامنے لے آئے، کرپشن ثابت ہوگئی، تو قوم سے معافی مانگوں گا۔

انھوں نے کہا تھا کہ سیاسی مخالفین کو کہنا چاہتا ہے کہ ہوش کےناخن لو، خان صاحب، وہ بجلی کہاں ہے،  گرڈ اسٹیشن کہاں گئے، ہماری حکومت کام نہ کرتی، تو ہرطرف اندھیرے ہوتے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ تمام سیاسی مخالفین کا صفایا کر دے گی، عوام کو فیصلہ کرنا ہے، کس نے خدمت کی اور وقت ضائع کیا، ملکی دولت کو امانت جان کر دن رات منصوبوں کو مکمل کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں