اسلام آباد : وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں خود کواحتساب کا چمپئین اورنگراں سمجھتے ہیں، دوسروں کونصیحت خود میاں فضیحت۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں خود کواحتساب کا چمپئین اورنگراں سمجھتے ہیں، خیبرپختونخوا میں احتساب کا عمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، دوسروں کونصیحت خود میاں فضیحت۔
While IK poses himself to be the Custodian and Champion of accountability in the country, accountability process in KP is in shatters.
دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت ! https://t.co/rhS2qGIGTq— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) March 27, 2018
اس سے قبل پاکستان پلاننگ ومینجمنٹ انسٹیٹوٹ کے زیراہتمام نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوچنددہائیوں سےمخصوص چیلنجز کاسامناہے، دیواربرلن کاخاتمہ پاکستانی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا۔
احسن اقبال نے کہا کہ افغان جنگ کے بعدپاکستان میں منشیات اور کلاشنکوف کلچرمتعارف ہوا، باہمی تعاون سے خطے میں امن وامان کا قیام ممکن ہے، قیام امن اور ترقی ایک سکے کےدو رخ ہیں۔
مزید پڑھیں : خان صاحب سڑکوں پہ نکلنے کے علاوہ کر کیاسکتے ہیں ؟احسن اقبال
سی پیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور خطے کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے، سی پیک منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے چند روز قبل بھی وزیرداخلہ احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں عمران کے حوالے سے کہا تھا کہ ہر بات پر صرف ایک ہی دھمکی، خان صاحب سڑکوں پہ نکلنے کے علاوہ کر کیاسکتے ہیں ؟