پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نواز شریف کو چھوڑا تو ہر شخص کو کرپشن کا جواز مل جائے گا، قمر زمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو چھوڑا تو ہر شخص کوکرپشن، پیسہ باہرلے جانے کا جواز مل جائے گا، بلاول بھٹو کے ساتھ نکلیں گے عوام ہمارا ساتھ دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت منانے سے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں آئینی اادارے میثاق جمہوریت کی وجہ سے ہیں، پیپلزپارٹی نے 92 فیصد میثاق جمہوریت پر عمل کیا، 8 فیصد نواز شریف کی وجہ سے عمل نہیں کیا جاسکا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعظم ایوان بالا کے چیئرمین پر گرج کرہے ہیں، ایوان بالا بچا ہوا تھا یہ اب اسے بھی گالیاں دینے لگ گئے ہیں، سینیٹ میں ن لیگ کا امیدوار جیت جاتا تو انہیں سب شفاف لگتا، کیا وزیر اعظم صدر مملکت کی وفاداریاں بھی گنوانا چاہتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتراضات ہیں، ہم اپنے اعتراضات الیکشن کمیشن میں لے جارہے ہیں، حلقہ بندیاں درست کی جائیں تاکہ الیکشن کا انعقاد وقت پر ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ آخری سہ ماہی میں حکومتی خزانے کی بندر بانٹ ہورہی ہے، بڑی تعداد میں ایم پی ایز، ایم این ایز کو فنڈز دئیے جو ووٹ خرید رہے ہیں، وزیر اعظم چیئرمین سینیٹ کو گالیاں دینے سے پہلے یہ خرید و فروخت دیکھ لیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شہری بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں، پاکستان کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، پاکستان کے مسائل کا حل بھٹو شہید کی فکر میں ہے۔

انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ انقلابی اور کچھ لوگ نظریاتی بن گئے ہیں، جب اپنے پاؤں جلنے لگیں تو نظریاتی نہیں مطلب ہوتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں