اشتہار

چین کے خلائی اسٹیشن کا ملبہ 30 مارچ کو زمین پر گرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کی جانب سے تیار کردہ ’تینا گونگ ون‘ نامی خلائی اسٹیشن کا ملبہ اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد رواں ماہ 30 مارچ کو زمین پر گرے گا۔

تفصیلات کے مطابق 2011 میں خلائی اسٹیشن کو اپنے مشن کے لیے روانہ کیا گیا تھا جسے اپنا مشن پانچ سال میں مکمل کرنے کے بعد زمین پر واپس لوٹنا تھا تاہم ماہرین کی جانب سے اب تک تصدیق نہیں کی گئی کہ خلائی اسٹیشن کا ملبہ زمین کے کس حصے پر گرے گا۔

’تینا گونگ ون‘ نامی خلائی اسٹیشن اب انسانی کنٹرول میں نہیں رہا یہی وجہ ہے کہ ماہرین کی جانب سے خلائی اسٹیشن کا ملبہ کرنے سے متعلق صحیح وقت اور جگہ کا تعین نہیں کیا گیا، ایک اندازے کے مطابق ملبہ 30 مارچ اور 2 اپریل کے درمیان گرے گا۔

- Advertisement -

سب سے زیادہ خلائی سفرکرنے والے جان ینگ چل بسے

ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین سے فضا میں داخل ہونے کے بعد اس خلائی سٹیشن کا زیادہ تر حصہ جل چکا ہے لیکن اس میں نصب کچھ آلات اور حصے جن میں ایندھن کے ٹینک اور انجن شامل ہیں وہ زمین پر گریں گے۔

خلائی انجینئر ڈاکٹر ایلس کا برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین کا مذکورہ خلائی اسٹیشن جوں جوں زمین کی طرف آئے گا اس کی رفتار بڑھتی جائے گی، یہ کہنا مشکل ہے کہ اس کے کون سے پرزے فضا میں جل جائیں کیوں کہ چین نے اس کی ساخت کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔

نظام شمسی کی وسعتوں کوعبور کرنے والا خلائی جہاز

خیال رہے کہ تیناگونگ ون نامی خلائی سٹیشن چین کے خلائی پروگرام کے تحت خلا میں 2022 تک ایسا خلائی سٹشین قائم کرنے کے تجرباتی مرحلے کا حصہ ہے جس پر خلا باز رہ سکیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں