ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا گیا، سیاسی جماعت کا نام بلوچستان عوامی پارٹی رکھا گیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران نئی سیاسی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کے رہنما سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کا نام بلوچستان عوامی پارٹی رکھا گیا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے آئین اور منشور پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل کونسل میں دیگر عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد پارٹی کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔

اس موقع پر سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پارٹی میں دیگر ممبران اور عوام کی جانب سے شمولیت کی امید ہے، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام فیصلہ کریں گے کہ وہ کس بیانیے کے ساتھ ہیں، عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلوچستان کے آئینی حقوق کی جدوجہد کے لیے کوشاں رہیں گے، اختلافات رائے سیاست کا حسن ہوتا ہے۔

نئی سیاسی جماعت کے اعلان کے موقع پر مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی سمیت حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: مسلم لیگ ن اور ق کے منحرف اراکین کل نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کریں گے

واضح رہے بلوچستان کی نئی سیاسی جماعت کا اعلان گزشتہ روز کیا جانا تھا تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی اسلام  آباد میں موجودگی کے باعث اعلان آج کیا گیا ہے بلوچستان کی نئی سیاسی جماعت میں مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق اور  مختلف قبائلی اور سیاسی رہنما شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں