بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں روٹا ویکسین بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ صحت نے روٹاوائرس کو  بچوں کیلئےحفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل کردیا، جس کے بعد ای پی آئی کے پروگرام میں حفاظتی ٹیکوں کی تعداد10ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ڈائریا کی ویکسین روٹا وائرس کو صوبائی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل کر لیا، سیکرٹری صحت فضل اللہ پیچوہو نے بچوں کو ویکسین پلاکرافتتاح کیا۔

ای پی آئی ہیڈآفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل اللہ پیچوہو کا کہنا تھا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کی اموات کا پچاس فیصد ڈائریا اور نمونیا سے ہوتی ہیں،اگر روٹا ویکسین کوباقاعدگی سے دی جائے اور کولڈ چین مینٹین کی جائے تو ان اموات پر قابو پا سکتے ہیں اور یہی بچے قوم کا مستقبل بنیں گے۔

فضل اللہ پیچوہو کا کہنا تھا کہ نواب شاہ کا واقعہ افسوس ناک ہے ، بچوں کی اموات نہیں ہونی چاہئیں، محکمہ صحت کے افسران میڈیا سے اعداد و شمارنہ چھپائیں۔

سیکرٹری صحت نے کہا کہ پولیو کی کولڈ چین مینٹین نہ تو اس کی افادیت ختم ہوسکتی ہے لیکن پولیو ویکسین مضر صحت نہیں ہوتی، ہمیں لوگوں کو شعور دینا ہوگا۔

اس موقع پرڈائریکٹر صحت ڈاکٹر اخلاق خان، ڈائریکٹر ای پی آئی آغا اشفاق، ای او سی کوآڈینیٹر فیاض جتوئی، پاکستان میڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر جمال رضا موجودبھی موجود تھے

ڈاکٹرآغااشفاق نے کہا کہ روٹا وائرس ویکسین بچوں کو دست یااسہال سے تحفظ فراہم کرتی ہے، ای پی آئی کےپروگرام میں حفاظتی ٹیکوں کی تعداد10ہوگئی، بچوں کو چھٹے اور دسویں ہفتے میں روٹا وائرس کی 2خوراک دی جائیں گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں