جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت کی پرزور مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت کی پرزور مذمت کی گئی اور تحقیقات کیلئے آزاد اور شفاف کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں کویتی مندوب منصور اَل اوتابی نے غزہ کی صورتحال کو انتہائی مخدوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری خطے میں امن کیلئے کردار ادا کریں۔

اس موقع پر مراکش اور قطر کے مندوبین نے فلسطینوں کی پرامن ریلی کو ان کا جمہوری حق قرار دیتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کی۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں واقعے کی مذمت کی اور اس کی تحقیقات کیلئے آزاد اور شفاف کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ سلامتی کونسل کا بندکمرہ ہنگامی اجلاس کویت کی درخواست پر بلایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ چھ ہفتوں کے پرامن مظاہرے کے پہلے روز تیس ہزار فلسطینی مظاہرین جمع ہوئے اسرائیلی سرحدکی طرف مارچ کیا تو اسرائیلی فورسز نے فلسطینوں کے خلاف اسنائپرز، ٹینکوں اورڈرون کا اندھا دھند استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں سترہ فلسطینی شہید اورچودہ سوزخمی ہوگئے۔

ہزاروں فلسطینی مظاہرین نے اسرائیل سرحدکےقریب کیمپ لگادیے ہیں ، جس کا مقصد فلسطینیوں کا اپنی سرزمین پر واپس لوٹنے کے لیے پُراَمن مظاہرہ کرنا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ ہرسال تیس مارچ کو اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینی یوم ارض مناتے ہیں، اسرائیل ایک طویل عرصے سے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، ایک جانب تو اسرائیل ان کی زمینوں پر قابض ہے دوسری جانب وہ انہیں احتجاج کے جمہوری حق سے بھی محروم رکھنا چاہتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں