لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اہل پاکستان اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےغزہ میں فلسطینیوں کے پرامن مارچ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔
شہبازشریف نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرے، اقوام متحدہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا فوری نوٹس لے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ اہل پاکستان اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 شہری شہید‘ 1500 زخمی
خیال رہے کہ فلسطینی عوام کی جانب سے اسرائیلی بارڈر پر کیے جانے والے احتجاج پراسرائیلی فورسز کی شدید فائرنگ سے 17 شہری شہید جبکہ 1500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبلیہ اور جنوبی غزہ کے علاقے رفاہ میں بھی فائرنگ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت کی پرزورمذمت کی گئی اور تحقیقات کے لیے آزاد اور شفاف کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔