اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

عمران خان نے الزام تراشیوں میں5سال گنوا دیئے، عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

سوات : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ، الزام تراشی اور دھرنوں میں 5سال گنوا دیئے، عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، جس نے آف شور کمپنی کااعتراف کیا اسے چھوڑ دیا اور منتخب وزیر اعظم کو پانچ لوگوں نے نکال دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ کے تحت سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نواز شریف نے کہا کہ جس سوات کو آج دیکھ رہا ہوں ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا، سوات کے لوگوں کو پیشگی مبارکباد دینا چاہتا ہوں، سوات سے الزام خان فارغ ہونے والا ہے، ان کا جذبہ بتارہا ہے کہ ایبٹ آباد، سوات، جنوبی کےپی، مالاکنڈ بھی اب ایک نیا فیصلہ کرنیوالا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ سوات میں وہی پرانے اسکول ہیں کوئی یونیورسٹی یا کالج نہیں بنا، کےپی حکومت نے جیبوں میں پیسے ڈالے،2ارب درخت کے پیسے کہاں ہیں؟ آپ کے خون پسینے کی کمائی یہ لوگ لوٹ کر لے گئے ہیں، کےپی کے وزیرایک دوسرے پر الزام لگارہے ہیں کہ پیسے تم کھا گئے ہو، امیر مقام میرا بادشاہ ہے، یہ آنے والا ہے اور کے پی حکومت کی جیبوں سے عوام کا پیسہ نکالے گا۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے 5سال میں کیا کیا؟ کہا جاتا ہے کہ جہانگیر ترین عمران خان کی اے ٹی ایم مشین ہے، اس نے جہانگیر ترین کا خوب مال کھایا اس کی جائیداد ختم کرادی۔

عمران خان نے مانا کہ اس کی آف شور کمپنی تھی ، اور اکاؤنٹ میں پیسے تھے، عمران خان کو نہیں نکالا گیا، میرے خلاف ایک روپے کی کرپشن نہیں بھر بھی پانچ لوگوں نے مجھے صرف اس بات پر نکالا کہ میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، ووٹ کے تقدس کوپیروں تلے روند دیا گیا، کیا تم فیصلے کو تسلیم کرتےہو؟

نوازشریف نے عمران خان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پی کا سرکاری ہیلی کاپٹر ذاتی طور پر استعمال کرتا رہا ہے، عمران خان نے صرف الزام تراشی کی سیاست کی، ان کی سیاست پر افسوس ہے، تم اس قابل نہیں کہ ایک ضلع کا بھی الیکشن جیت سکو۔

نوازشریف نے مزید کہا کہ عمران خان میٹرو بس کو جنگلا بس کہا تھا، لاہور کی میٹرو بس 40ارب اور راولپنڈی میں 50ارب کی میٹرو بس بنی، سنا ہے کہ پشاورمیں71ارب روپے لاگت کی میٹرو بس بن رہی ہے؟ عمران خان قوم کو بتاؤ کہ باقی پیسہ کون کھا گیا؟ تمہیں یہ پیسہ کےپی عوام کو واپس کرنا ہوگا۔

نوازشریف نے جلسے سے خطاب میں شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوات کی تاریخ میں کبھی اتنابڑا جلسہ اور ایسا جذبہ کبھی نہیں دیکھا، سوات کے لوگوں اگر آپ نے ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب اور لاہور آکر دیکھو کہ ترقی کسے کہتے ہیں، ن لیگ کی حکومت آئے گی تو سوات اور مالاکنڈ کی قسمت بدلے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں