کراچی : پاکستان نے اپنے پہلے انٹرنیشل ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو143رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم60رنزپرڈھیر ہوکر پویلین لوٹ گئی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے204 رنز کا ہدف دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے بعد 9 برس بعد کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی، اس ضمن میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین کھیلے جانے والے 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے انتہائی اسان مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 143رنز سے ہرادیا۔
قبل ازیں پاکستان کے 204رنز ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا، اوپنر والٹن محمد نواز کے پہلے اوور کی چوتھی بال پر چھ رن بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ دوسرے کھلاڑی فلیچر اور محمد جیسن محمد عامر کی بال پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔
SIX! 0.1 Mohammad Nawaz to Chadwick Walton
Watch ball by ball highlights at https://t.co/v4xextiswn#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar @_cricingif pic.twitter.com/9b9BNoBiRy— PCB Official (@TheRealPCB) April 1, 2018
OUT! 0.4 Mohammad Nawaz to Chadwick Walton
Watch ball by ball highlights at https://t.co/v4xextiswn#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar @_cricingif pic.twitter.com/z0NLFyKOXB— PCB Official (@TheRealPCB) April 1, 2018
OUT! 1.3 Mohammad Amir to Andre Fletcher
Watch ball by ball highlights at https://t.co/v4xextiswn#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar @_cricingif pic.twitter.com/wRBbJr0IfB— PCB Official (@TheRealPCB) April 1, 2018
حسن علی نے پاکستان میں اپنے انٹر نیشنل میچ کی پہلی ہی گیند پردنیش رام دین کو آؤٹ کیا۔ وہ بغیر کوئی رن بنائے ہی واپس چلے گئے، اس کے بعد رومان پاول بھی شاداب خان کا شکار بنے۔
OUT! 1.5 Mohammad Amir to Jason Mohammed
Watch ball by ball highlights at https://t.co/v4xextiswn#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar @_cricingif pic.twitter.com/s4szF5tZkJ— PCB Official (@TheRealPCB) April 1, 2018
OUT! 4.1 Hasan Ali to Denesh Ramdin
Watch ball by ball highlights at https://t.co/v4xextiswn#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar @_cricingif pic.twitter.com/7Zgax250rw— PCB Official (@TheRealPCB) April 1, 2018
اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی آخری امید سمجھنے والے مارلون سیملز18رنز بنانے کے بعد محمد نواز کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، وکٹیں گرنے کا یہ سلسلہ13.4اوورز میں رک گیا جبکہ ٹیم کا مجموعی اسکور60رنز رہا۔
OUT! 6.4 Shadab Khan to Rovman Powell
Watch ball by ball highlights at https://t.co/v4xextiswn#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar @_cricingif pic.twitter.com/BDjLfIlLze— PCB Official (@TheRealPCB) April 1, 2018
OUT! 7.6 Mohammad Nawaz to Marlon Samuels
Watch ball by ball highlights at https://t.co/v4xextiswn#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar @_cricingif pic.twitter.com/uVjHVdODjk— PCB Official (@TheRealPCB) April 1, 2018
مہمان ٹیم کے کپتان کی دعوت پر پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخرزمان اور بابراعظم میدان میں آئے، پہلے اوور سے ہی شاہینوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور چار اوورز میں 46 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم اگلے ہی اوور میں اوپنر بابر اعظم 17 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے۔
OUT! 4.6 Keemo Paul to Babar Azam
Watch ball by ball highlights at https://t.co/v4xextiswn#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar @_cricingif pic.twitter.com/Cl8YHywijI
— PCB Official (@TheRealPCB) April 1, 2018
ون ڈاؤن آنے والے کھلاڑی حسین طلعت تھے جنہوں نے فخر زمان کے ساتھ 19 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، ساتویں اوور میں فخر زمان 24 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
OUT! 7.1 Kesrick Williams to Hussain Talat (Fakhar Zaman Run Out)
Watch ball by ball highlights at https://t.co/v4xextiswn#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar @_cricingif pic.twitter.com/MwTVKGbKMx
— PCB Official (@TheRealPCB) April 1, 2018
پاکستان کی ویسٹ انڈیزکےخلاف تیسری وکٹ 140رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب حسین طلعت 41 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے، انہوں نے کپتان کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
سولہویں اور سترہویں اوور میں کپتان اور آصف علی آوٹ ہوئے، سرفراز احمد نے 22 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 38 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آصف علی صرف ایک کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔
OUT! 15.2 Kesrick Williams to Sarfraz Ahmed (Hussain Talat Run Out)
Watch ball by ball highlights at https://t.co/v4xextiswn#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar @_cricingif pic.twitter.com/U7l4qRGhLP
— PCB Official (@TheRealPCB) April 1, 2018
گرین شرٹس نے نئے آنے والے بیٹسمین شعیب ملک تھے جنہوں نے 14 گیندوں پر 37 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور مخالف ٹیم کو بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہے، پاکستان نےمقررہ 20 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر203 رنزبنائے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے ڈبیو کرنے والے حسین طلعت 38 گیندوں کے ساتھ 41 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ فخرزمان 14 گیندوں پر 37 رنز بنا کر دوسرے اور کپتان سرفراز احمد 38 تیسرے نمبر پر رہے۔
Pakistan have scored 203! Will West Indies chase it down?
Watch ball by ball highlights at https://t.co/v4xextiswn#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar @_cricingif pic.twitter.com/VvQ0cOwyUj
— PCB Official (@TheRealPCB) April 1, 2018
ٹاس جیتنے کے بعد مہمان ٹیم کے کپتان جیسن محمد نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کا جوش و ولولہ قابل دید ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ ہے اس لیے کوشش ہوگی کہ اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے 160 کے قریب کا مجموعہ بنائیں۔
اُن کا کہناتھا کہ 2008 کے بعد پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہا ہوں، بابر اعظم اور فخر زمان اوپننگ کریں گے جبکہ آصف علی اور حسین طلعت ڈبیو کررہے ہیں۔
Hussain Tallat and Asif Ali T20I debut cap presentation ceremony.@waqyounis99 presented the national team cap to Hussain while @iramizraja handed over the cap to Asif.
More Videos: https://t.co/3fNFgFQQCL#PAKvWI #ApnaKhelApneGhar pic.twitter.com/U8nbvDEyJC
— PCB Official (@TheRealPCB) April 1, 2018
قبل ازیں قومی کرکٹ ٹٰیم ہیڈ کوچ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شاندار کارکردگی دکھانے والے دو کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ ہیں، تمام کھلاڑیوں نے ہوم گراؤنڈ پر شائقین کو اچھا کھیل دکھانے کے لیے تین دن بھرپور پریکٹس کی۔
پاکستان اسکواڈ
سرفرازاحمد، فخرزمان، بابراعظم، فہیم اشرف، محمدنواز، شاداب خان، محمدعامر، حسن علی، حسین طلعت اورآصف علی شامل ہیں۔