تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

شارجہ میں ٹرک اور کار میں تصادم‘ اماراتی نوجوان جاں بحق

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں ایک اماراتی شہری جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کار اور ٹرک میں ہولناک تصادم کا واقعہ ہفتے کے روز یو اے ای کے علاقے  زید سٹی کی محافظ اسٹریٹ نامی سڑک پر پیش آیا  جہاں ایک تیز رفتار ٹرک  بے قابو ہو کر کار پر چڑھ دوڑا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ حادثے میں 19 سالہ اماراتی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ بیٹھا اس کا دوست شدید زخمی ہوا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولنس جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی انہوں نے فوراً ردعمل دیا اور حادثے میں جاں بحق  اور زخمی ہونے والے نوجوانوں کو تباہ شدہ گاڑی سے نکال کرریسکیو اداروں کے حوالے کیا‘ تاہم پولیس نے حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں‘ نہ ہی یہ بتایا  ہے کہ مذکورہ ٹرک کس کی ملکیت ہے۔

A post shared by الرمس نت (@alramsnet) on

حادثے میں زخمی ہونے والے  دوسرے نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا ‘ جہاں اس کو طبی امداد دینے کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا‘ ڈاکٹروں کے مطابق تاحال اس کی حالت نازک ہے اور اسے ریکوری میں وقت لگے گا۔

پولیس نے اپنی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہیں ‘ تاہم فی الحال کسی قسم کی کوئی تفصیلات میڈیا سے شیئر نہیں کی گئی ہیں‘ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کا سبب تیز رفتار ٹرک کا بے قابو ہونا بتایا جارہا ہے تاہم اصل وجہ پولیس رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -