ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ہانگ کانگ میں اسپورٹس رپورٹرز کا تربیتی کیمپ،15ممالک کے صحافی موجود

اشتہار

حیرت انگیز

ہانک کانگ : ینگ اسپورٹس رپورٹرز کی تربیت کیلئے ہانک کانگ پریس اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں15ممالک کے اسپورٹس رپورٹر شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایچ کے ایس اے کی جانب سے اسپورٹس رپورٹرز کے استعداد کار کو بڑھانے اور انہیں عالمی ایونٹس کی کوریج سے متعلق تربیت دینے کے لئے ہر سال اپریل میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس ضمن میں رواں سال بھی کیمپ میں نیدر لینڈ، پرتگال، بنگلہ دیش، چین، پیرا گوئے، گھانا، مکاؤ، تائیوان، افغانستان، منگولیا، بحرین، کولمبیا، بنگلہ دیش، ہانک کانگ اور پاکستان کے49اسپورٹس رپورٹرز شریک ہیں۔

پاکستان کی جانب سے3رکنی وفد میں اے آر وائی نیوز خیبر پختونخوا کے رپورٹر شہزاد محمود بھی شامل ہیں، کیمپ کا باقاعدہ آغاز چین کے شہر گانگزو نان شاہ میں کیا گیا جس میں ہانک کانگ اسپورٹس پریس ایسوسی ایشن کے نائب صدر پیئی کنوکی سمیت دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

مذکورہ کیمپ دس اپریل تک جاری رہے گا، ٹریننگ کیمپ کے دوران شرکاء کونان شاہ گالف کلب، ہانک اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ اوردیگر اسٹیڈیم کے دورے بھی کرائے جائیں گے جہاں پر انہیں کھیلوں کی دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ شرکاء کے لیے مختلف کھیلوں سے متعلق آگہی کے لیے لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، ہانک کانگ اسپورٹس پریس ایسوسی ایشن کے مطابق مختلف ممالک کے صحافیوں کے مابین باہمی ہم آہنگی اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینے کے لئے ٹریننگ کیمپ مؤثر پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

ہانک کانگ اسپورٹس پریس ایسوسی ایشن2015سے اس ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے جوکہ ہانک کانگ حکومت کے لیے باعث فخر ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں