جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پاکستان اورامریکا افغان امن میں‌ کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں: ایلس ویلز کے دورے کا اعلامیہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکی سفارت خانے نے نائب سیکریٹری خارجہ ایلس ویلز کے دورے کو مثبت قرار دیتے ہوئے افغان امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محکمہ خارجہ کی سینئر سفیر ایلس ویلز نے پاکستان کا 28 مارچ تا 3 اپریل چھ روزہ دورہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق ایلس ویلز نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، ریاستی اور سرحدی امور کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقاتیں کیں۔

علاوہ ازیں ایلس ویلزنے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

امریکی سفارت خانے کے اعلامیے کے مطابق نائب سیکریٹری خارجہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور کاروباری شخصیات سے بھی ملیں۔

ان ملاقاتوں میں جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے جائزے سمیت دہشت گردوں کے خاتمے کی کوششوں کو جائزہ بھی لیا گیا۔

ان ملاقاتوں‌ میں‌ امریکی سفیر نے عالمی اتفاق رائے کا ذکر کیا، جو پرامن افغانستان کے سلسلے میں دیگر ممالک کی جانب سے پیش کی گئی ہیں.

اعلامیے میں‌ کہا گیا کہ اس معاملے میں پاکستان اور امریکا مشترکہ تعاون کے ساتھ ہی افغانستان کے پرامن مسئلے کا حل تلاش کرسکتے ہیں.

(رپورٹ: جہانزیب علی)


پاکستان سے تعلقات منتقطع نہیں کر رہے، ایلس ویلز


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں