جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

چوہدری نثار سے اختلاف اپنی جگہ ہے لیکن وہ لوٹا نہیں بن سکتے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار سے اختلاف اپنی جگہ ہے لیکن وہ لوٹا نہیں بن سکتے، اقامہ کی طرح پرویزمشرف کی بھی تفتیش کی جائے، عدالت کےپاس پاورہےکہ ایک حکم پرپرویزمشرف کولاسکتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ اقامہ پر جس طرح تفتیش کی گئی اسی طرح سے پرویز مشرف کے مقدمات کو بھی کریدا جائے، عدالت کےپاس پاورہےکہ ایک حکم پرپرویزمشرف کولاسکتےہیں۔

کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ جب کراچی کا ایک پولیس افسر آسکتا ہے تو پرویز مشرف کیوں نہیں آسکتا، سات نکاتی مشرف کا ایجنڈا بھی فیل ہوگیاتھا۔ اب بھی کوئی تجربہ ہو ا تو وہ ناکام ہوگا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہے ہمارااحتساب ہورہا ہے، سینیٹ الیکشن کےبعداعتزاز حسن کو سیاست چھوڑدینی چاہیئے۔


مزید پڑھیں :  میاں صاحب کو مشرف کیخلاف کارروائی کی سزا مل رہی ہے،کیپٹن(ر)صفدر


چوہدری نثار کے حوالے سے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سے اختلاف اپنی جگہ ہے لیکن وہ لوٹا نہیں بن سکتے، چوہدری نثارنظریہ نوازشریف سمجھتےہیں، لیڈر کبھی کبھی پیدا ہوتے ہیں خان بہت ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثارنے ہمیشہ لوٹوں کوٹھوکرماری ، خود لوٹےنہیں بنے، سیاسی جماعت میں ایسی چھوٹی موٹی باتیں ہوتی ہیں، اختلافات کرنا،سننا،ناراض ہونا اچھی بات ہوتی ہے۔

کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سمجھتے ہیں نوازشریف نے دباؤبرداشت کرکے ہیپی پاکستان بنایا ، ان کو یاد ہے1 2اکتوبر کو نوازشریف پر بندوقیں تانی گئی تھیں۔

پیپلز پارٹی سے متعلق انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سرے محل فروخت کرکے پیسہ سینیٹ میں لگایا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں