اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

وزیراعظم خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں علاقائی سلامتی اورخطے کی صورتحال پر غورکیا گیا۔

اس موقع پر مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی، سرحدی صورتحال کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت اور خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی گئی اور  مظالم کےخلاف کھڑے ہونے اور آواز بلند کرنے پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، معاملے کے عالمی سطح پر نوٹس لینے کی بھی اپیل کی گئی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے مطابق قابض بھارتی فوج نے20معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی، بھارتی مظالم نے بھارتی دعوؤں اور پروپیگنڈے کی قلعی کھول دی ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

بھارتی فوج نے پیلٹ گنز کا استعمال کیا جس سے سیکڑوں کشمیری زخمی اور معذور ہوئے، بھارتی جبر کےسامنے کشمیری عوام کا غیرمعمولی عزم اور حوصلہ قابل تعریف ہے، کشمیریوں کی تحریک نےبھارتی حکومت کے پروپیگنڈے کو بےنقاب کیا۔

اجلاس میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں، افغان سرحد پر سیکیورٹی مؤثر بنانے اور فاٹا آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں