اشتہار

امریکا اور چین کے مابین تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: امریکا اور چین کے مابین جاری تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی ہے، چین نے امریکا کی مزید اشیاء پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

ان مصنوعات پر نئے ٹیکسز کے نفاذ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جن مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں سویابین، تمباکو، گاڑیاں، کیمیائی پروڈکٹس، ہوائی جہاز ودیگر آئٹمز شامل ہیں، اضافی ٹیکس سے 50 ارب ڈالر تک امریکی مصنوعات متاثر ہوں گی۔

چین نے یہ اقدام امریکا کی جانب سے چینی مصنوعاات پر ٹیکس کے ممکنہ نفاذ کے جواب میں اٹھایا۔ عالمی کمپنیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں بڑے ممالک میں جارتی بڑھتی ہوئی تجارتی شدت سے عالمی معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

امریکی مصنوعات کی فہرست کے اجراء پر چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کررہا ہے، امریکی مصنوعات کی درآمد پر 25 فیصد تک ٹیکس کے نفاذ کی تاریخ کا اعلان اس بات پر منحصر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کب چینی اشیاء پر ٹیکس کا نفاذ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ چین نے اس سے قبل بھی امریکا سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 25 فیصد تک محصولات عائد کیا تھا جن میں شراب اور گوشت شامل تھا۔

چین کا کہنا تھا کہ یہ اقدام چینی مفادات کے کے تحفظ اور امریکا کے نئے محصول سے ہونے والے نقصانات میں توازن پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں