دبئی: متحدہ عرب امارات پولیس نے گورنمنٹ ملازم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا‘ ملزم رشوت کو نظرانے کے بخشش کے طور پر وصول کیا کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات پولیس نے گورنمنٹ ملازم کو 10 ہزار درہم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں حراست میں لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گورنمنٹ ملازم آنے والے لوگوں سے کام کرنے کے عوض بھاری رشوت طلب کرتا تھا، اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کرنل محمد ال موہاری کا کہنا ہے کہ ملزم رشوت کو بخشش کے طور پر وصول کرتا تھا جن کی مالیت 2 ہزار درہم سے دس ہزار درہم تک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے ملزم رشوت کو گاہکوں کی ٹرازیکشن کو تیز کرنے کے لیے استعمال کرتا تھا، ملزم کو گرفتار کرکے جوڈیشل اتھارٹیز کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
محمد ال موہاری کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی ایسی کسی بھی قسم کی اطلاع فوری طور پر اس نمبر پر دیں، 8002626 یا ٹیکسٹ میسج کریں 28282۔