منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

زرداری، میں سندھ میں‌ تمھارا مقابلہ کرنے آگیا ہوں، الیکشن جیت کر ایمنسٹی اسکیم ختم کر دیں گے: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

نواب شاہ: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں جو ظلم ہوا وہ کسی صوبے میں نہیں ہوا، سندھ کے لوگ پورے پاکستان سے پیچھے رہ گئے۔

ان خیالات کا اظہارا نھوں نے سندھ میں ممبر شپ مہم کے آغاز پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی ایسی غربت نہیں جو سندھ میں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ غربت کی وجہ سندھ کی بیماری آصف زرداری ہیں، آصف زرداری نے سندھ کے لوگوں کو غلام بنا کر رکھا ہے، یہاں خوف پر سیاست ہوتی ہے، کسانوں کا پانی بند کردیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی دوسری بیماری پنجاب میں ہے، جسے مجھے کیوں نکالا کہا جاتا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو جھوٹی ایف آئی آر کرکے عوام پر ظلم کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ایک کسان بتا دیں، جس کا پانی کے پی کے میں بند کیا گیا ہے، ایک شہری بتا دیں، جس کے خلاف کے پی میں سیاسی ایف آئی آر کاٹی گئی، آصف زرداری نے ملک کو لوٹا ہے، میں تمھارا مقابلہ کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ ایک تو کیوں نکالا کہتا پھر رہا ہے، اب زرداری تم بھی کہو گے کہ مجھے کیوں نکالا، آصف زرداری بھٹو خاندان کے لیے ایسے ہی ہیں، جیسے کیپٹن (ر) صفدر شریف فیملی لیے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ میں ظلم کی اندھیری رات اب ختم ہونے والی ہے، سنیما شروع کرنے والے کے پاس اب کتنی شوگر ملز ہیں، سب پتا ہے، سندھ میں آنے والا دور خوش آئند ہے، سندھ کےعوام کو اس فرعون کا مقابلہ کر کے دکھاؤں گا۔

ہم الیکشن جیت کر ایمنسٹی اسکیم ختم کر دیں گے

بعد ازاں سانگھڑ میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی پیش کردہ ایمنسٹی اسکیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پی ٹی اس اسکیم کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دوہزاراٹھارہ میں پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ایمنسٹی اسکیم ختم کردے گی، انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں لوگوں کو آسرا دیا ہوا ہے کہ بھٹو زندہ ہے اور اس کے نام پرلوگوں کو لُوٹا جارہا ہے، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

 


عمران خان کی قندوز کے مدرسے پر بمباری کی مذمت


سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل  میڈیا پر شیئر کریں 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں