اشتہار

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے والے مہاجرین میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: یورپ میں انسانی اسمگلنگ کے گروہوں اور غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے یورپ میں داخل  والے مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہونے کا انکشاف ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک سے اچھی زندگی گزارنے کی خواہش لیے غیر ملکی باشندے یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کا رخ کرتے ہیں اس دوران مالی وسائل نہ ہونے کے باعث زیادہ تر افراد غیر قانونی راستوں کا انتخاب کرتے ہیں جبکہ اس ضمن میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

یورپ کے سرحدی علاقوں کی نگرانی کرنے والے ادارے (یوروپول) کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی غیر قانونی طور پر یورپ اسمگلنگ میں تیزی آئی ہے، جس کی اہم وجہ انسانی اسمگلنگ کے گروہوں میں اضافہ ہے، تاہم روک تھام اور گرفتاری کے لیے اقدامات کیےجارہے ہیں۔

- Advertisement -

آسٹریلیا: صحافت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا انکشاف، آٹھ بھارتی گرفتار

یورپی مائنگرنٹ اسمگلنگ سینٹر کے سربراہ روبرٹ کریپنکو کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کے آخر تک یوروپول کے اعداد و شمار کے مطابق اسمگلنگ کے حوالے سے  65 ہزار ڈیٹا درج کیا گیا تھا جبکہ نئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ تین برسوں میں مہاجرین کو غیر قانونی طور پر یورپ پہنچانے والے گروہ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

برطانیہ میں انسانی اسمگلنگ اورجدید غلامی کےشکار افراد کی تعداد میں اضافہ

خیال رہے کہ ماضی میں جنگی صورت حال کی وجہ سے لاکھوں شامی باشندوں نے یورپ کا رخ کیا تھا اس دوران مختلف یورپی ریاستوں نے مہاجرین کے داخلے پر پابندی بھی عائد کردی تھی تاہم تارکین وطن کی اتنے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے سبب بھی انسانی اسمگلنگ کے گروہوں میں اضافہ ہوا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں