جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

علیم ڈار نے350میچوں میں امپائرنگ کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کے مایہ ناز کرکٹ امپائر علیم ڈار نے 350 میچز میں امپائرنگ کرنے کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، یہ اعزاز انہوں نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان حالیہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ہردلعزیز شخصیت اور نامور بین الاقوامی کرکٹ امپائر علیم ڈار نے ویسٹ انڈیز کیخلاف حالیہ ٹی ٹونٹی سیریز میں 350 میچز میں امپائرنگ پر ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

اس حوالے سے علیم ڈار کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ سنگ میل عبور کرنا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے، ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر آئی سی سی، پی سی بی اور عوام کا شکر گزار ہوں، علیم ڈار نے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں وہ پاکستان کی وجہ سے ہوں۔

واضح رہے کہ علیم ڈار نے بین الاقوامی امپائرنگ کے سفر کا آغاز  16 فروری 2000ءمیں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گوجرانوالہ میں کھیلے جانے والے میچ سے کیا اور اب تک 350 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کے فرائض کامیابی سے سرانجام دے چکے ہیں۔

انہیں بہترین امپائرنگ کرنے پر2009ءاور 2010ء میں ایمپائر آف دی ائیر کے ایوارڈز بھی دئیے جا چکے ہیں۔2002میں وہ آئی۔ سی۔ سی کے امپائر کے بین الاقوامی پینل کا حصہ بھی بنے۔

مزید پڑھیں: علیم ڈار نے سب سے زیادہ میچر میں امپائرنگ کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا

علیم ڈار نے دو ہزار نو سے دوہزار گیارہ تک مسلسل تین بار امپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی حاصل کیا، 2011 میں ہی علیم کو پاکستان کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ دیا گیا، 2013 میں انھیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

مزید پڑھیں: علیم ڈار نے داڑھی رکھنے کے راز سے پردہ اٹھادیا

اپنے نپے تلے اور درست فیصلوں کی وجہ سے انہیں آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2003 میں امپائرنگ کرنے کا موقع دیا، جس پر وہ پوری طرح کھرے اترے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں