کراچی : موسم گرما کے آغاز پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نےکراچی کی عوام کاجینا دو بھرکردیا، شہر کی مختلف علاقوں میں دس گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، گھنٹوں کی لوڈشیدنگ نےعوام کا جینا مشکل کردیا۔
مختلف علاقوں میں چار چار بار غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گیا ہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بند ہے، طویل لوڈشیڈنگ سے جہاں گھر میں رہنے والوں کا سکون برباد کردیا ہے وہی اسکول جانے والے بچے اور کاروباری حضرات بھی سخت اذیت کا شکار ہیں۔
شہریوں نے بدترین لوڈشیڈنگ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا دن بجلی غائب رہتی ہے اور ہزاروں کے بل آتے ہیں۔
مزید پڑھیں :پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ میچز اور رمضان میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ
دوسری جانب کےالیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ آج بھی کےالیکٹرک کوملنےوالی گیس سپلائی بہترنہ ہوسکی، 100ایم ایم سی ایف ڈی گیس شارٹ فال کےباعث پلانٹس متاثرہیں ، مجبوراًاضافی لوڈشیڈنگ کرنے پر صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔
یاد رہے کہ کے الیکٹرک نے شہر میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بڑھانے کا اعتراف کرتے ہوئے گیس کی قلت کو جواز بنا کر کہا تھا کہ شارٹ فال کے باعث کراچی والوں کو ویسٹ انڈیز کی سیریز اور رمضان المبارک کے دوران طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ گیس کی کمی کےباعث پیداوارمیں شارٹ فال ہے، 190 کی بجائے90ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے، 50 میگا واٹ کےگیس پر چلنے والے پلانٹس بندہیں، ایک گھنٹے کی اضافی لوڈشیڈنگ کرنا پڑرہی ہے،زیادہ گیس ملے گی تو بجلی بھی زیادہ پیدا ہوگی۔
ایس ایس جی سی نے کہا تھا کہ کےالیکٹرک نے اسی ارب کے واجبات ادا کرنےہیں، دس ماہ سے سابق واجبات ادا نہیں کیےگئے، کے ای ایس سی کا تین ماہ سے کرنٹ بل روکا ہوا ہے، ادائیگی نہیں کی ہے،سہولت کیلئے واجبات کے باوجودگیس دے رہے ہیں۔