لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی کارکردگی کے بارے میں عدالتی ریمارکس پر دلی دکھ ہوا ہے، دم توڑتی ریلوے کو دوبارہ قدموں پر کھڑا کیا، کارکردگی پرشاباش کی بجائے ڈانٹا جائے تو دل ٹوٹ جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ریلوے کو اقربا پروری اور کرپشن سے پاک کرنے کیلئے دن رات کام کیا، دم توڑتی ریلوے کو دوبارہ قدموں پر لاکھڑا کیا ہے۔
پاکستان ریلوے کو اقربا پروری اور کرپشن سے پاک کرنے کے لئے ھماری ٹیم نے دن رات کام کیا۔ دم توڑتی ریلوے کو دوبارہ قدموں پر لا کھڑا کیا ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 7, 2018
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جلسوں میں قوم کو سچ بتاتے ہیں، کبھی نہیں کہا ریلوے منافع میں ہے، محکمہ کی مالی حالت ماضی سے بدرجہ ہا بہتر ہے، 18 ارب روپے کمانے والا محکمہ 50 ارب کماٸی تک جا پہنچا ہے۔
ھم جلسوں میں قوم کو سچ بتاتے ھیں۔ کبھی نہیں کہا ریلوے منافع میں ھے۔ محکمہ کی مالی حالت ماضی سے بدرجہا بہتر ھے۔ 18 ارب روپے کمانے والا محکمہ 50 ارب کمائی تک جا پہنچا ھے۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 7, 2018
ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ ٹرینوں کےوقت اوراندرونی حالت میں بہتری آئی، کارکردگی جانچنےکاپیمانہ محض ایک آڈٹ رپورٹ نہیں ہوسکتی، آڈٹ اعتراضات ہرمحکمےکےبارےمیں ہوتےہیں، آڈٹ اعتراضات کامطلب کرپشن نہیں ہے۔
ٹرینوں کی پابندئِ وقت اور اندرونی حالت میں بہت بہتری آٸ ھے۔ پاک ریلویز کی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ محض ایک آڈٹ رہورٹ نہیں ھو سکتی ۔آڈٹ اعتراضات ھمیشہ سے ھر محکمے کے بارے میں ھوتے ھیں ، اس کا مطلب کرپشن نہیں ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 7, 2018
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کارکردگی بارے عدالتی ریمارکس سے دلی دکھ ہوا ہے، وہ معزز عدالت کو پانچ سالہ کارکردگی پر بریف کرنے کے لئے ہر وقت حاضر ہیں، اچھی کارکردگی پر شاباش کی بجائے ڈانٹا جائے تو دل ٹُوٹتے ہیں۔
ریلوے کارکردگی بارے عدالتی ریمارکس سے دلی دکھ ھوا ھے۔ معزز عدالت کو پانچ سالہ کارکردگی پر خود بریف کرنے کے لئے ھر وقت حاضر ھوں۔ کارکردگی رپورٹ سُنی گئ تو انشا اللہ عدالت سے شاباش لے کر آئیں گے۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 7, 2018