پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بی بی کے نام سے منسوب نہ کیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا،خورشیدشاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اسلام آبادایئرپورٹ کوبی بی سے منسوب نہ کیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا، وزیراعظم چیئرمین سینیٹ کونہیں مانتے توہم انکو کیوں مانیں۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم سے بدھ کونگراں وزیراعظم سےمتعلق ملاقات ہوگی، اپوزیشن کےاتحادیوں نےنگراں وزیراعظم کیلئےنام نہیں دیئے، ہماری طرف سے پارٹی میٹنگ کے بعد نام سامنے آئیں گے۔

خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہےنگراں وزیراعظم کیلئےاچھےشخص کانام دیں اور بہترسے بہترنگراں وزیراعظم لائیں، نگراں وزیراعظم پرہی آئندہ الیکشن کاانحصارہوگا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نئی نئی روایتیں ڈالتی رہتی ہے، نوازشریف بی بی کی وجہ سے10 سال کی جلاوطنی ختم کرکے آئے، نوازشریف نےپارلیمنٹ کوتیسری مرتبہ وزیراعظم بننےکیلئےاستعمال کیا

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نئےایئرپورٹ کانام بے نظیرکےنام سےمنسلک کرناچاہیے، اسلام آبادایئرپورٹ کو بی بی سے منسوب نہ کیاتو سپریم کورٹ میں اقدام چیلنج کروں گا۔

قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ نوازشریف90اور2013میں فری اینڈ فیئرالیکشن کے بعدآئے؟ سب جانتےہیں کہ رات کو نتائج تبدیل کیے گئے ہم نے2013کےانتخابات کوآراوالیکشن کہہ کرتسلیم کیا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چیئرمین سینیٹ کونہیں مانتے مطلب پارلیمنٹ کونہیں مانتے، سیاستدانوں کو پارلیمنٹ کااحترام کرناچاہیے اور پارلیمنٹ اپنی ایک احتساب کمیٹی بنائے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں