تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

انتخابات میں سب کے لیے یکساں مواقع ہونے چاہئیں‘ نوازشریف

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ الیکشن قریب ہیں، یہ ضروری ہے سب کے لیے یکساں مواقع ہوں، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کسی کوبند گلی میں دھکیلا جا رہا ہے اورکسی کوکھلی چھٹی دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ پنجاب کی کارکردگی اچھی نہیں ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں پنجاب حکومت کی کارکردگی کیسی ہے، عام شخص بھی بتائے گا بہترین کارکردگی پنجاب حکومت کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کچھ دن پہلےجوڈیشل مارشل لاء کے خلاف بیان دیا، اس قسم کے بیانات کے بعدعملی مظاہرہ بھی دکھائی دینا چاہیے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس پر تحفظات ہیں، ہمارے سینیٹرز کے ساتھ جو سلوک ہوا، یہ بھی درست نہیں تھا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ پلیئنگ فیلڈ سب کے لیے ہونی چاہیے، انتخابات کو گیوں آگے لے جایا جائے اور کون ہے جو اس طرح کی سوچ رکھتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ الیکشن میں سب کے لیے یکساں مواقع ہونے چاہئیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ کسی کو بند گلی میں دھکیلا جائے، اگر ایسا کیا گیا تو یہ پری پول دھاندلی ہوگی۔

پاناما کیسزکی وجہ سے ملک میں غیریقینی کی صورت حال ہے‘ نوازشریف

خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاناما فیصلے کی وجہ سے ترقی کرتا پاکستان تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -