جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سیاسی لوٹے 2018 کی عام انتخابات میں منہ کہ بل گریں گے، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے سیاسی لوٹے 2018 کی عام انتخابات میں منہ کہ بل گریں گے، پانچ سال حکومت کے مزے اڑائے اور اب لوٹے قبلہ تبدیل کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن کو لوٹا بننے کی عادت ہے، وہ سیاسی وفاداری تبدیل کرتے ہیں ، سیاسی لوٹے 2018 کی عام انتخابات میں منہ کہ بل گریں گے۔

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی آخری لوٹا اس وقت پی ٹی آئی میں شامل ہو رہا ہے،پانچ سال حکومت کے مزے اڑائے اور اب لوٹے قبلہ تبدیل کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ان لوٹوں کو عام انتخابات میں ٹکٹ نا دینے کا فیصلہ کیا تھا۔


مزید پڑھیں :  ہماری جماعت کو عادی لوٹوں کی ضرورت نہیں، مریم اورنگزیب


گذشتہ روز وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کا ن لیگ سے کوئی تعلق تھا ہی نہیں اور نہ ہی ن لیگ کو ان عادی لوٹوں کی ضرورت ہے، چند عادی لوٹے ہوا کے رخ پر اپنی وفاداری تبدیل کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاداریاں بدلنے والے اپنی عادت سے مجبور ہیں، یہ جاننا ہوگا کہ ان عادی لوٹوں کو کون خواب دکھا رہا ہے، آج ان عادی لوٹوں کی لوٹ سیل لگی جو ہوا کا رخ دیکھ کر اپنی وفاداری تبدیل کرتے ہیں، ان لوگوں کو اپنے مفادات کے سوا کسی سے غرض نہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں