اشتہار

پاکستان سے نہ کھیلنے کی ضد، بھارت ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

کولاالمپور: بھارت کو ہٹ دھرمی مہنگی پڑ گئی، پاکستان سے نہ کھیلنے کی ضد پر ایشیا کپ کی میزبانی چھن گئی۔ اب ٹورنارمنٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پی سی بی کو بھارت میں کھیلنے پر تحفظات تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف تھا کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرتی، تو پاکستانی ٹیم بھی پڑوسی ملک نہیں جائے گی۔ 

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی صدارت میں ہوا، جس میں پاکستان نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

کونسل نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو سونپ دی، ایشین کرکٹ کونسل نے منظوری کے بعد اب ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا جائے گا، ایونٹ کے مقابلے 13 سے 28 ستمبر تک ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ رواں برس ستمبر میں ہونا ہے، جس کا میزبان بھارت تھا، مگر بھارت کے منفی رویے کی وجہ سے پاکستان کے بھارت جا کر کھیلنے پر شدید تحفظات تھے۔ 

اجلاس میں ایمرجنگ ایشیا کپ دسمبر میں پاکستان اورسری لنکا میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایشین کرکٹ کونسل کی آئندہ سالانہ میٹنگ ستمبر میں پاکستان میں ہوگی۔


دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا، یاسر شاہ ان فٹ ہوگئے


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں