اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں نگراں وزیراعظم کی تعیناتی سے متعلق مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں نگراں وزیراعظم کی تعیناتی سے متعلق مشاورت کی گئی۔
خیال رہے کہ 31 مئی 2018 کو موجودہ حکومت کی پانچ سالہ مدت ختم ہوگی جس کے بعد نگراں حکومت تشکیل دی جائے گی جو 60 روز میں عام انتخابات کرائے گی۔
آئین پاکستان کے مطابق وزیراعظم قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگراں وزیراعظم کا تقرر کرتے ہیں۔
نگراں حکومت کے لیے اپوزیشن کومل بیٹھ کربات کرنی چاہیے‘ نوازشریف
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 22 مارچ کو احتساب عدالت کے بابرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے لیے اپوزیشن کومل بیٹھ کربات کرنی چاہیے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کوبیٹھ کرنگراں حکومت پراتفاق کرنا چاہیے، نگراں حکومت کے اختیارات پربات کرنی چاہیے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔