اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو آگے بڑھ کر کشمیریوں کی مکمل سرپرستی کرنی چاہئے، پاکستانی سفارتخانوں میں علیحدہ کشمیر ڈیسک قائم کیے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیری عوام میدان میں نکل آئی ہے، کشمیری روزانہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، عالمی ادارے کشمیر میں قتل عام رکوانے کے لیے کچھ نہیں کررہے ہیں۔

- Advertisement -

سراج الحق نے کہا کہ حریت رہنما اشرف صحرائی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، سید علی گیلانی کی آزادی کشمیر کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اندرونی مسائل کی وجہ سے کشمیر کی تحریک پر توجہ نہیں دے رہی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو کشمیر کے معاملے پر معذرت خواہانہ رویہ چھوڑنا اور بھارت کے ساتھ دوستی کے فریب سے باہر نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو صحرا میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، اس سے پہلے کہ بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے پاکستان صحرا میں تبدیل ہوجائے حکومت بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کی تدبیر کرے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں