معروف ٹی وی اداکارہ عائشہ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ عائشہ خان نے چند روز قبل اپنے شوبز چھوڑنے اور بعد ازاں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔
پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ عائشہ خان کی شادی کی رسومات کا آغاز ہوگیا ہے۔
عائشہ خان کی رسم حنا میں شوبز سے منسلک کوئی شخصیت تو نہ دکھائی دی البتہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی ضرور موجود تھے جو عائشہ کے بہترین دوست سمجھے جاتے ہیں۔
سنہ 2003 میں ڈرامہ سیریل ’تم یہی کہنا‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی عائشہ خان نے متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔
چند روز قبل انہوں نے اچانک شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔
بعد ازاں انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے منگیتر کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
عائشہ خان کے منگیتر میجر عقبہ ملک پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں اور انہیں برطانوی ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں تربیت دینے والے پہلے پاکستانی فوجی افسر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔