اشتہار

شام پرحملے کامقصد بشارالاسد کو سخت پیغام دینا ہے‘ جیمزمیٹس

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس کا کہنا ہے کہ شام پرامریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے کا مقصد شامی صدربشارالاسد کو سخت پیغام دینا ہے کہ آئندہ کیمیائی حملوں سے بازرہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیردفاع جمیز میٹس نے پینٹاگون میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے شام میں کیمیائی ذخیروں کو نشانہ بنایا ہے اور اس بار برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر کارروائی کی۔

امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پوری احتیاط کی ہے حملے میں جانی نقصان کم سے کم ہو، ابھی تک کسی کے مارے جانے کی اطلاع نہیں ملی۔

- Advertisement -

جیمزمیٹس کا کہنا تھا کہ شام پرصرف ایک بار حملہ کیا گیا ہے اور مزید حملوں کا منصوبہ نہیں ہے۔

دوسری جانب چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے بتایا کہ شام میں تین اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں شامی دارالحکومت دمشق میں واقع کیمیائی ہتھیار بنانے والا سائنسی تحقیقی مرکز، حمص شہر کے جنوب میں واقع کیمیائی ہتھیاروں کے گودام اوراس فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کیے گئے۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام پرحملہ کردیا

خیال رہے کہ امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے تعاون کے ساتھ شام میں کیمیائی تنصیبات پر میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں شامی دارالحکومت دمشق دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شام کے شہردوما میں کیمیائی حملے کم از کم 70 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حملے کی بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں