ریاض: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانرواں شاہ سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کی سعودی فرمانرواں شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی اس دوران اہم علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی سول وفوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی شاہ سے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کے لیے سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس دوران انہوں نے بھی پاکستانی عوام اور حکومت کی تعریف کی۔
وزیر اعظم اور آرمی چیف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
خیال رہے کہ دو روزہ سرکاری دورے پر شاہد خاقان عباسی اور جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچے جہاں گورنر دمام پرنس سعود بن نائف السعود کی جانب سے وزیر اعظم اور آرمی چیف کا بھرپور استقبال کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم اور آرمی چیف 24 ملکی مشترکہ فوجی مشق ’گلف شیلڈ‘ کی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے جو سعودی عرب کے ساحلی حصے ظہران میں منعقد کی گئی تھی جس میں پاکستان کے بری، بحری اور فضائیہ کے دستوں نے حصہ لیا۔
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پر عمان پہنچے تھے جہاں انہوں نے عمانی وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تعلقات پر تفیصلی تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔