اشتہار

فرانس کا شامی صدر کو بڑے سِول اعزاز سے محروم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس نے شامی صدر بشارالاسد سے اپنا بڑا سِول اعزاز لیجن آف آنر واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ فرانس کا سب سے باوقار اور اعلیٰ قومی اعزاز ہے۔

فرانسیسی پریس کے مطابق یہ خبر شام میں مخصوص اہداف پر امریکا و برطانیہ کی جانب سے میزائل حملوں میں فرانس کی شرکت کے بعد آئی ہے، بشارالاسد پر الزام لگایا گیا تھا کہ انھوں نے باغیوں کے علاقے دمشق کے مضافات دوما میں مشتبہ مہلک گیس حملے  کیے تھے۔

فرانسیسی صدارتی آفس کے مطابق بشار سے یہ اعزاز واپس لینے کا فیصلہ تادیبی کارروائی کے طور پر کیا گیا ہے۔ انھیں 2001 میں یہ اعزاز سابق فرانسیسی صدر یاک شیراک نے دیا تھا۔

شام پرحملے کامقصد بشارالاسد کو سخت پیغام دینا ہے‘ جیمزمیٹس

نیوز رپورٹس کے مطابق اس قومی اعزاز سے جلد ہی محروم ہونے والے بشار اکیلے نہیں ہیں بلکہ گزشتہ برس فرانسیسی حکومت نے ہالی ووڈ کی ایک مقتدر شخصیت ہاروے وائن اسٹائن سے بھی یہ اعزاز واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جن پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ فرانس اپنے قومی اعزاز ’لیجن آف آنر‘ کے نظام کو درست کرنے کا باقاعدہ اعلان کرچکا ہے، یہ اعزاز دو صدیوں سے روایتی طور پر ہر سال تین ہزار افراد کو دیا جاتا ہے، اب اس تعداد کو اگلے دو برسوں میں نصف تک لایا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں