جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

عدالتی خبروں کا زاویہ کون تبدیل کررہا ہے؟ مریم اورنگزیب کا نام زیرگردش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عدالتوں میں زیرسماعت شریف خاندان کے مقدمات سے متعلق غلط خبروں کی بازگشت سپریم کورٹ تک جا پہنچی، معاملے کے پیچھے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا نام آگیا، وزیراطلاعات مبینہ طور پر خبر کا زاویہ تبدیل کرنے کی ہدایات دیتی تھیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مختلف اخبارات میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے برعکس خبر شائع ہونے کا ذکر کرتے ہوئے جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی آرڈر پڑھ لیں عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر کب پابندی عائد کی؟ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کورٹ رپورٹر غلط خبریں نہیں دے سکتا۔

اس سے قبل اے آروائی نیوز نے مخصوص واٹس ایپ گروپ کی نشاندہی کچھ عرصہ پہلے کردی تھی، ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں حکومت کے من چاہے نمائندوں کا مخصوص واٹس ایپ گروپ سرگرم ہے۔

معاملے کے پیچھے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا نام آگیا، ذرائع کہتے ہیں کہ مریم اورنگزیب خبروں کا زاویہ بدلنے کے لیے بھی ہدایات دیتی رہی ہیں۔

عدالت میں کارروائی کچھ ہوئی اور میڈیا پر خبریں کچھ اور دکھائی گئیں، مرضی کی خبر کیسے چلانی ہے؟ اس حوالے سے مخصوص واٹس ایپ گروپ پر مریم اورنگزیب ہدایات دیتی تھیں۔

اس گروپ پر مریم اورنگزیب کی ہدایت موجود ہے کہ خبرکا اینگل پسند نہیں آیا کچھ نیا لاؤ،اس مخصوص واٹس ایپ گروپ کے ذریعے من پسند خبریں میڈیا میں فیڈ کرائی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: عدالتی حکم میں نوازشریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی کا ذکر نہیں، چیف جسٹس

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے نوازشریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں تقریر نشر کرنے کی پابندی کا کہیں تذکرہ ہی نہیں ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ یہ بات ناقابلِ تسلیم ہے کہ عدالتی رپورٹر غلط خبر دے سکتا ہے کسی نے اصل خبر کو تبدیل کر کے یہ خبر میڈیا کو دی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں