اشتہار

جاپان کے وزیر اعظم آج امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: جاپان کے وزیر اعظم ’شنزو آبے‘ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے خطے کی صورت سمیت شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق تبالہ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے آج امریکی ریاست فلوریڈا میں صدر ٹرمپ کے نجی گھر میں ملاقات کریں گے، جس میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق اور خطے میں موجود خطرات کے حوالے سے تبالہ خیال کیا جائے گا۔

جاپان کے وزیر اعظم نے امریکا دورے سے قبل اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ میں امریکہ کے ساتھ شمالی کوریا کے مسئلے اور اقتصادی اُمور پر تعاون کی حمایت کرتا ہوں، اور بتانا چاہتا ہوں کہ جاپان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔

- Advertisement -

جاپان کوغرق امریکا کو راکھ اور تاریکی میں بدل دیں گے،شمالی کوریا کی دھمکی

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر اعظم آبے نے جاپان کے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے ایسے تمام تر میزائلوں کے خاتمے کیلئے کہوں گا جس سے کسی بھی قسم کا جاپان کو خطرہ ہو۔

جاپان کے وزیراعظم آج پرل ہاربرکادورہ کریں گے

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، جبکہ شمالی کوریا کے جوہری پرگرام سے خطے کو خطرات ہیں، جس سے متعلق ٹرمپ سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کیا جائے گا، بعد ازاں وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ صدر ٹرمپ امریکی شہریوں کے علاوہ امریکی اتحادیوں کی سلامتی کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں