لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے، جہاں وہ اپنی اہلیہ کلثوم نوازکی عیادت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکی بیٹی مریم نواز لندن روانگی کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتطامات کیے گئے۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف مریم نواز کے ہمراہ غیرملکی ایئرلائن کے زریعے براستہ دوحا لندن روانہ ہوگئے، نوازشریف لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔
ٹکٹ کےمطابق شریف فیملی نےواپسی کیلئےبائیس اپریل کی بکنگ کرائی ہے۔
روانگی سے قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امی کی عیادت کے لئے لندن جا رہے ہیں، اگر استثنیٰ نہ ملا تو انشاءاللہ اگلی پیشی سے سے پہلے ہی واپس آجائیں گے اور اپیل کی کہ میری والدہ کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
Off to London to see Ami. If exemption not granted, will return before next hearing Insha’Allah. Pls remember her in your special prayers. pic.twitter.com/W0v64Ycsfj
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 18, 2018
مزید پڑھیں : بیگم کلثوم کی طبیعت پھرخراب
یاد رہے لندن میں زیرعلاج اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی، جس کے بعد نواز شریف نے لندن جانے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ کینسرکی تشخیص کےبعد کلثوم نوازگزشتہ کئی روزسےلندن کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں ان کےصاحبزادےحسن اورحسین نواز موجود ہیں، کینسر کے علاج کے دوران کلثوم نواز شریف کی سرجریز کے بعد کیموتھراپی کے کئی سیشنز ہو چکے ہیں۔
خیال رہے گذشتہ ماہ احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کے حوالے سے دی جانے والی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اختیار کیا تھا کہ کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کی جائے گی جس کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو لندن جانا ہے۔