اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بلوچستان، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری اور ساتھی بی اے پی میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری، صوبائی وضلعی عہدیداران نے کارکنوں سمیت اپنی پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کوبلوچستان سے بڑا دھچکا اُس وقت لگا کہ جب مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری نصیب اللہ بازئی نے 35 صوبائی و ضلعی عہدیدران کے ہمراہ حکومتی پارٹی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اسے الوداع کہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی مرکزی قیادت کارویہ سردمہری کا تھا، کسی ایک شخص کے لیے پارٹی اورکارکنان کونظراندازکیاگیا جبکہ صوبے کے اہم فیصلےمرکز میں کیے گئے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: بلوچستان کے 3 اراکین قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن چھوڑ دی

نصیب اللہ بازئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کی مخالفت میں آنے والے بیانات سے ہم سب کی دل آزاری ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے سابق جنرل سیکریٹری نصیب اللہ بازئی کے ہمراہ خدا بخش لانگو، ساجد جسکانی، کمال خان اور نظام الدین کاکڑ نے بھی پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، واضح رہے کہ نصیب اللہ بازئی آزاد حیثیت سے سینیٹر بھی منتخب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ  کچھ ماہ سے بلوچستان میں مسلم لیگ ن کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گذشتہ  برس بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں پیش کی جانی تھی تاہم اُس سے قبل ہی انہوں نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا تھاجس کے بعد اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ بنے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کا اعلان

حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے ثناء اللہ زہری کو عہدے سے ہٹانے کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھاکہ اس کے پیچھے پیپلزپارٹی کا ہاتھ کارفرما ہے۔

بعد ازاں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور دیگر بااثر سیاسی افراد نے نئی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کے نام سے بنانے کا اعلان کیا جس کے بعد صوبے سے تعلق رکھنے والے اراکین نے نئی جماعت میں شمولیتوں کا سلسلہ شروع کیا۔

رواں ماہ کی 6 تاریخ کو بلوچستان سےمنتخب ہونے والے مسلم لیگ کے 2 سابق وفاقی وزراء جام کمال، دوستین ڈومکی اور رکن قومی اسمبلی خالد کمال مگسی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں