اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک اور وکٹ گرادی، ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
ندیم افضل چن نے کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کی جدوجہد کو سراہا، ملاقات میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود تھے۔
ندیم افضل چن نے عمران خان کو 25 اپریل کو پیرمکو میں رہائش گاہ آنے کی دعوت دی جو چیئرمین پی ٹی آئی نے قبول کرلی ہے، 25 اپریل کو ہی ندیم افضل چن اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے سینئررہنما ندیم افضل چن کی عمران خان سے ملاقات .
وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سینئر رہنما جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود .کرپشن کیخلاف تحریک انصاف کی جدوجہد کو سراہا . pic.twitter.com/e58Imzn508
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) April 19, 2018
واضح رہے کہ ندیم افضل چن کے چھوٹے بھائی اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی وسیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے، بنی گالا میں عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پیپلزپارٹی کے لیہ سے رکن اسمبلی شہباب الدین پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔