ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

احتساب عدالت میں استثنیٰ کی درخواست پر کیا فیصلہ ہوگا، معلوم نہیں: نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وکلا میری حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کریں گے جس کے بعد اجازت ملی تو لندن میں قیام بڑھادوں گا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے قائد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ہفتے کو ملاقات ہوگی اور اتوار کو پاکستان واپس جاؤں گا۔

خیال رہے سابق وزیر اعظم پاکستان اپنی بیگم کے علاج کے سلسلے میں لندن گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ لندن کے ڈاکٹرز کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے آج تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔

نواز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا کریں، اگر احتساب عدالت سے استثنیٰ مل گئی تو بیگم کی عیادت کے لیے لندن میں قیام بڑھ جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں عدالت سے استثنیٰ ملے گا یا نہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ نیب نے نواز شریف کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر اکیس اپریل کو طلب کیا ہے، نیب مراسلے میں کہا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر ذاتی فائدے کے لیے سڑک تعمیر کرائی۔

احتساب عدالت کی سماعت کا پوری قوم کوپتہ چلناچاہیے‘ نوازشریف

خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علیل ہیں، ان کے گلے میں ٹیومر ہوا تھا جس کا تین بار آپریشن ہوا، بعد ازاں ڈاکٹرز نے ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص کی جس کے بعد کلثوم نواز تاحال لندن میں زیرعلاج ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں