منگل, جون 24, 2025
اشتہار

ووٹ ذلیل ہی نوازشریف کے ہاتھوں ہوا ہے‘ شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یارخان : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف ووٹ کوعزت دو کی بات کررہا ہے، ووٹ ذلیل ہی نوازشریف کے ہاتھوں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پہلی بار صبح کے اوقات میں پریس کانفرنس کررہا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ووٹ دیتے وقت ہم آنکھوں پر پٹی باندھ لیتے ہیں، عام آ دمی کے پاس آج گیس ہے نہ پانی اور نہ ہی بجلی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف پہلا سیاست دان نہیں ہوگا جوجیل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نوازشریف نے لوٹ کھایا ہے، چھوٹی عمر میں ہی نوازشریف کے بچے ارب پتی بن گئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف عالمی سازش ہے کہ عدلیہ، فوج کو بدنام کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جج کے گھرپرفائرنگ ہوسکتی ہے توغریب کی بیٹی کیسے محفوظ رہ سکتی ہے۔

نواز شریف جیل جائے گا‘ شیخ رشید

خیال رہے کہ رواں ہفتے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا نواز شریف جیل جائے گا اور مسلم لیگ ن کا نام ونشان تک مٹ جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں