اشتہار

افغانستان: بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان صوبے ننگر ہار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے مشرقی صوبہ ننگر ہار کی ایک سڑک کنارے بم نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں سامنے آئیں تاہم ابتدائی طور پر کسی بھی عسکریت پسند گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بم پھٹنے کے واقعے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے تاہم واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو کلیئر قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ بم صوبہ ننگر ہار کے اَسکا مینا نامی ضلعے میں پھٹا جس میں ہلاکتوں کے علاوہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

افغانستان: طالبان کا حملہ، 11 پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

واضح رہے کہ کسی بھی شدت پسند گروپ کی جانب سے اس بم کے نصب کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے، تاہم ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے اس کارروائی کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔

خیال رہے کہ طالبان کے زیر اثر افغانستان کے مختلف علاقوں میں ان دونوں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مقامی پولیس اور افغان فورسز کی پیشہ ورانہ خدمات پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے۔

افغانستان: طالبان کا حملہ، گورنر سمیت درجنوں جاں بحق، علاقے پر قبضہ

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں طالبان کی جانب سے افغان صوبے غزنی پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ضلعی گورنر سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوئے بعد ازاں طالبان نے علاقے پر قبضہ بھی کر لیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں