جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

جماعت اسلامی کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف 27 اپریل کو ہڑتال کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کچھ جماعتیں اپنی سیاست چمکانے کے لیے شہر میں احتجاج کرتی ہیں، ہم کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف 27 مارچ کو ہڑتال کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کے خلاف اب مکمل شٹرڈاؤن کریں گے، کراچی کا مسئلہ ڈھائی کروڑ عوام کا مسئلہ ہے۔

انہوں کہا کہ کچھ جماعتیں اپنی سیاست چمکانے کے لیے شہر میں احتجاج کرتی ہیں، دھوکا دینے والوں سے مزید دھوکا نہیں کھائیں گے، جب تک کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حال نہیں ہوجاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

- Advertisement -

کے الیکٹرک کے خلاف گورنر ہاؤس پر29 اپریل کو دھرنا دیں گے، حافظ نعیم

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک میں پہلے بھرتیاں کرائی گئیں پھر اسے برباد کیا گیا ہم بکنے والے نہیں ہے مسئلےکا حل چاہتے ہیں، ہمیں شہریوں کی پریشانیوں کا احساس ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا تھا، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے آئل پر چلنے والے پلانٹس بھی نہیں چلائے جارہے۔

کراچی کا اہم مسئلہ دہشت گردی ہے، نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کراچی کے امیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب عوامی دباؤ پر حکومت کو مسائل کو حل کرنا پڑے گا، چیف جسٹس کو بھی کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینا چاہیے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں