لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیف جسٹس کے سیکیورٹی سے متعلق احکامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا مائی لارڈ! دہشت گردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے اور اس پر کاری ضرب لگانے والے وزیر اعظم کی سیکیورٹی چھین لو، خدانخواستہ اُسے کچھ ہوا تو ذمہ دار صرف آپ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیف جسٹس کے سیکیورٹی سے متعلق احکامات پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مائی لارڈ! دہشتگردی پرکاری ضرب لگانے والے کی سیکیورٹی چھین لو، دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے والے وزیراعظم کی سیکیورٹی چھین لو لیکن
مائی لارڈ! دہشت گردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے اور اس پر کاری ضرب لگانے والے وزیر اعظم کی سیکیورٹی چھین لو لیکن۔۔۔۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 21, 2018
ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ خدانخواستہ اُسے کچھ ہوا تو ذمہ دار صرف آپ ہوں گے۔
خدانخواستہ اُسے کچھ ہوا تو ذمہ دار صرف آپ ہوں گے https://t.co/SwXbr7wItE
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 21, 2018
یاد رہے سپریم کورٹ کے احکامات پر پنجاب بھر سے 1856 شخصیات سے سیکیورٹی واپس لے کر چار ہزار چھ سو انیس اہلکاروں کو بلالیا گیا ہے جبکہ سابق وزرائے اعظم، سیاسی شخصیات کی سکیورٹی کا تعین بھی ہوگیا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے پروٹوکول میں 2 گاڑیاں شامل ہوں گی، نوازشریف کے ساتھ ایک جیمر اور 34 پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں وی آئی پی شخصیات کو اضافی سیکیورٹی دینے کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت میں آئی جی پنجاب عارف نواز نے اضافی سیکیورٹی واپس لے کر رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 4610 شخصیات کو اضافی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، 297 سیاستدانوں سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔